حرا مانی کی گرمی میں موزوں کے ساتھ نئی تصویر جاری، مداحوں کے دلچسپ تبصرے شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرا مانی کی گرمی میں موزوں کے ساتھ نئی تصویر جاری، مداحوں کے دلچسپ تبصرے شروع
حرا مانی کی گرمی میں موزوں کے ساتھ نئی تصویر جاری، مداحوں کے دلچسپ تبصرے شروع

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے گرمیوں میں موزے اور سینڈل پہن کر مداحوں کو حیران کردیا، نئی تصویر جاری ہونے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سینڈل کے ساتھ موزے پہن کر چشمہ لگائے کھڑی نظر آئیں جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننا دلچسپ محسوس ہوتا ہے جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی یہ پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کردی تھی۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ حرا مانی بس اتنا بتا دیں کہ موزوں کے ساتھ سینڈل پہن کر آپ سے چلا جارہا تھا؟دیگر مداحوں سمیعہ سلیم نے تصویر کو مزاحیہ جبکہ عائشہ سید نے حیرت انگیز حد تک خوبصورت قرار دیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کیلئے ایک 4 سالہ بہو ڈھونڈ نکالی تھی۔ 4 سالہ بلاگر مرج پیلمبی انسٹا گرام پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے انداز نقل کرنے کی وجہ سے مشہور ہوئیں جن کا تعلق البانیہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ ہانیہ عامر نے ایک اصلی اسٹار کی حقیقت کھل کرمداحوں کو بتادی

Related Posts