آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم بالخصوص بابراعظم پر برس پڑے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔
جواب میں قومی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69، بابر اعظم 64 اور سلمان آغا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شکست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی ٹیم بالخصوص بابراعظم پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بابر اعظم نے 64 رنز کی اننگ 90 گیندوں پر کھیلی جس پر شائقین سخت نالاں نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے پاکستان کی جانب سے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست روی پر بالی وڈ فلم کے سین پر بنی میم پوسٹ کرتے ہوئے طنز کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ بابراعظم ملک کے لیے نہیں بلکہ ون ڈے رینکنگ کے لیے کھیل رہے تھے۔

ایک صارف نے سلمان آغا کی تعریف کی کہ وہ ملک کے لیےکھیلے اور بابراعظم اپنی ففٹی کے لیے۔
