مداح لڑکے کا بابراعظم سے محبت کا انوکھا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مداح لڑکے کا بابراعظم سے محبت کا انوکھا اظہار
مداح لڑکے کا بابراعظم سے محبت کا انوکھا اظہار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مداحوں میں صرف لڑکیاں ہی شامل نہیں بلکہ لڑکوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد شامل ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک انوکھا پوسٹر وائرل ہورہا ہے جس میں ایک نوجوان لڑکے نے کپتان بابراعظم سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے، مداح نے ایک پوسٹر ہاتھ میں اٹھایا ہوا تھا، جس میں بابر اعظم اور اُس لڑکے کی ایڈیٹ کی گئی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

ترمیم شدہ تصویر میں بابر اعظم کو دولہے اور نوجوان کو دُلہن کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر پر نوجوان نے بابراعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو‘۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پرگزشتہ روز شیئر کیا گیا تھا، تاہم اس بارے میں کچھ علم نہیں کہ یہ پوسٹر کس میچ میں استعمال کیا گیا اور لڑکے کا تعلق کس شہر سے ہے؟ اس حوالے سے ابھی کسی قسم کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں۔

Related Posts