معروف پاکستانی اداکار سہیل احمد عرف عزیزی کی بالی ووڈ میں انٹری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے نامور اداکار سہیل احمد عرف عزیزی کی بالی وڈ میں انٹری ہوگئی ہے۔
سہیل احمد انڈیا کے سپر اسٹار  دلجیت دوسانجھ کی انڈین پنجابی فلم ’بابے بھنگڑے پاوندے نے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم میں عزیری کے ساتھ دلجیت دوسانجھ، سرگن مہتا اور دیگر فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کے پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ ہیں جب کہ امرجیت سنگھ فلم کے ہدایت کار ہیں۔
’بابے بھنگڑے پاوندے نے‘ کو امریکہ میں فلمایا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد دلجیت دوسانجھ کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں۔
یہ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts