معروف بھارتی گلوکارہ گاڑی میں مردہ پائی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست گجرات کی معروف گلوکارہ ویشالی بلسارا کی لاش ان کی اپنی ہی گاڑی سے ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی بلسارا گجرات کے شہر ولساڑ میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھیں۔

ویشالی بلسارا اپنی گاڑی میں گھر سے باہر نکلی تھیں تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپس نہ آنے پر ویشالی بلسارا کے شوہر ہریش نے پولیس سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چھوٹے قد کا روسی مسلمان دنیا کا امیر ترین ٹک ٹاکر بن گیا

پولیس کو کارروائی کے دوران ایک مضافاتی علاقے سے ویشالی بلسارا کی گاڑی کی موجودگی کی اطلاع ملی، ویشالی کی لاش بھی گاڑی ہی میں تھی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ویشالی بلسارا کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قتل، رقم کے لین دین،گھریلو جھگڑے یا تعلقات سمیت سبھی پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے لیکن تاحال قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

حکام نے تحقیقات کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز حاصل کرلی گئی ہیں۔

ویشالی اور ہریش کی شادی 2011 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ وہ ہریش کی دوسری بیوی تھی۔ ہریش اور ویشالی اپنے بچوں اور والدین کے ساتھ ولساڑ رہتے تھے۔ ویشالی اپنے شوہر کے ساتھ گجرات اور آس پاس کے شہروں میں شو کرتی تھیں۔

Related Posts