لاہور: اداکارہ عفت عمرنے کہا ہے کہ کبھی مہنگی اوربرانڈڈ اشیاء خریدنا میرا جنون تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس میں کمی آ گئی ہے ، اب میری زیادہ تر توجہ اپنی بیٹی تعلیم کی طر ف ہے اور خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں اپنا مقام بنائے ۔
ایک انٹر ویو میں عفت عمر نے کہا کہ آپ کی زندگی میں ایک ایسا دور ہوتا ہے جب آپ کو مہنگی سے مہنگی اور برانڈڈ اشیاء خریدنے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے اور آپ نئے فیشن کے آنے کے انتظار میں ہوتے ہیں لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آ جاتی ہے یا یہ ختم ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:آج ہمارا ٹی وی ڈرامہ گلیمر سے بھرپور نظر آرہا ہے ،اداکارہ ریچل خان