معروف اداکارہ ازیکا ڈینیل نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: معروف اداکارہ ازیکا ڈینیل نے تحریکِ انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اداکارہ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی سے ملاقات بھی کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیل نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا 

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ ازیکا ڈینیل نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ ملک کیلئے کیا ہے۔ سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اداکارہ کے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خیر مقدم کیا۔

خیال رہے کہ ازیکا ڈینیل نور جہاں، تیرا غم اور ہم، آؤ لوٹ چلیں، چیخ اور دیگر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ازیکا ڈینیل نے کہا کہ میں سیاست میں قدم رکھ چکی ہوں۔ تحریکِ انصاف جوائن کرنے کا فیصلہ وطن سے محبت میں کیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ ازیکا ڈینیل کو تحریکِ انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجھے یہ کہنا ہوگا کہ اداکارہ کی بصیرت اور پی ٹی آئی کیلئے سوجھ بوجھ ہمارے لیے حسین اتفاق سے کم نہیں۔

 

Related Posts