معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرلی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر سامنے آئی ہے۔

اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر عرفانستان نے اتوار کو دی۔

مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے عرفانستان نے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ کرن کی دوسری شادی ایک بزنس مین سے لاہور میں ہوئی ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

عرفانستان کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا کے کئی دیگر پیجز اب اس خبر کو شیئر کر رہے ہیں جس پر مداح کرن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ تاحال کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ  ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے  18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

 اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

Related Posts