راولپنڈی :پتوکی میں ناشتے میں سے پکی ہوئی چھپکلی برآمد ،موسیٰ علوی ریفریشمنٹ نے شہری کو چنوں کے ساتھ چھپکلی تل کر دیدی ، پوری فیملی کی حالت تشویشناک، پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔
احمد نگر کارہائشی اکرم صبح اپنے گھر والوں کے لیے موسیٰ علوی شاپ سے اپنے گھر والوں کے لیے حلوہ پوری اور چنے لے کرگھر آیااور ناشتہ کرنے کے بعد اکرم اور اس کی بیوی اور تین بچوں کی حالت خراب شروع ہونا ہوگئی،شاپر کھول کردیکھا گیا تو چنوں والے شاپر میں پکی ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی ۔
اہل محلہ نے میاں بیوی اور تینوں بچوں کو تشویشناک حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت پتوکی ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم متاثرہ فیملی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔
جب موسیٰ علوی ریفریشمنٹ سینٹروالوں سے اہل محلہ نے اس کی تحقیق کی تو یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں تھے کہ چنوں کے ساتھ چھپکلی بھی پک کر متاثرہ فیملی کے گھر جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں مدرسہ کے طلبہ سے قاری کی زیادتی، ملزم گرفتار