اسلام آباد: چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے اپنے عزیزوں کی وطن واپسی کیلئے اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا۔
چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا،مظاہرے میں ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 6سے 8سے سے زائد ہمارے بہن بھائی اور بچے چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں جن میں چھ ماہ سے لے کر چھ سال کے بچے بھی شامل ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ چین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو کھانے پینے کی اشیائ کی شدید قلت کا سامنا ہے، ووہان سے امریکہ، جاپان، آسٹریلیا،بنگلہ دیش، ترکی اور بھارت نے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے انخلاء کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی اور نہ ہی انہیں وہاں کسی قسم کی کوئی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں داخل ہونیوالوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار