پنجاب حکومت کا کورونا سے جاں بحق ہونیوالے صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے امداد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Families of journalists who died from COVID-19 will receive Rs.1 mn: Fayyaz Chohan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کیلئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا سے جاں بحق  ہونیوالے صحافی کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق صحافی کی بیوہ کو دس لاکھ روپے ملیں گے اورزندگی بھر ہزار روپے ماہانہ دیئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اخبار فروخت کرنے والوں کو ماسک اور حفاظتی لباس فراہم کرے گی اورحفاظتی کٹس کے ساتھ ساتھ سینیٹائزر اور ماسک بھی فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے آنے والے دنوں کے بارے میں بھی متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے اور گھروں پر رہنا چاہئے۔ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

اس سے قبل فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو ریاست کا کلیدی ستون قرار دیکر میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام چینلز اور اخبارات کی تعریف کی جانی چاہئے۔

Related Posts