پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف
پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف

لاہور: سول ایوی ایشن میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد پائلٹس کو جعلی طریقے سے فلائنگ الاؤنس دیئے جانے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

فلائنگ سے 2017 میں معطل ہونے والے فلائٹ انسپکٹر پائلٹ میسم رضا کو جعلی طریقے سے ماہانہ لاکھوں روپے فلائنگ الاؤنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ اورسی اے اے شعبہ فلائٹ انسپکشن یونٹ کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے افسران گھپلوں سے فلائنگ الاؤنس سمیت دیگر الاؤنسز کی مد میں ماہانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ بٹورنے لگے۔

افسران کا قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔سی اے اے آڈٹ رپورٹ کے مطابق پائلٹ میسم رضا کو تین سال میں 54 لاکھ روپے سے زائد کا غیرقانونی طور فلائنگ الائنس دیا گیا۔

پائلٹ میسم رضا جولائی 2017 سے فلائنگ نہیں کر رہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر ملک مظہر ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی جانب سے پائلٹ میسم رضا کو مکمل آشیر باد حاصل ہے۔

سی اے اے کی آڈٹ رپورٹ اور فلائٹ انسپکشن یونٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

 سی اے اے فلائٹ انسپکشن شعبے کے چیف پائلٹ و ایڈیشنل ڈائریکٹر کی رپورٹ میں بھی سفارشی اور من پسند پائلٹ میسم رضا کے ڈیوٹی سے غائب رہنے اور خراب کارکردگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلائنگ نہ کرنے پر فوری طورفلائنگ الاؤنس بند کیا جاتا ہے۔  

Related Posts