یہ موقع آپ نے نہیں دیا۔فلک شبیر نے پاک بھارت میچ پر گانے کی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ موقع آپ نے نہیں دیا۔فلک شبیر نے پاک بھارت میچ پر گانے کی ویڈیو شیئر کردی
یہ موقع آپ نے نہیں دیا۔فلک شبیر نے پاک بھارت میچ پر گانے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کے بعد موقع موقع کہنے والوں کیلئے گانے کی مختصر ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گلوکار فلک شبیر نے کہا کہ یہ موقع آپ نے نہیں دیا، بلکہ یہ موقع پاکستان نے خود حاصل کیا ہے۔انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

فلک شبیر کی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

سارہ خان نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں، فلک شبیر کا سالگرہ کیلئے یادگار تحفہ

مختصر دورانیے کی ویڈیو کے ہمراہ فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ پاکستان نے بھارت سے میچ جیت لیا ہے، تو موقع موقع میرے اسٹائل میں دیکھئے، اتنا توبنتا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بچی کی پیدائش رواں ماہ ہوئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر پر ننھی پری کی پیدائش 7 اکتوبر کو ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو میں فلک شبیر نے بچی کے کان میں اذان دی۔ 

قبل ازیں رقصِ بسمل سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقعے پر فلک شبیر نے انہیں یادگار تحفہ دیا۔

گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کیلئے گلابی رنگ کی تھیم کے ساتھ پارٹی دی اور سالگرہ کا تحفہ پیش کیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

Related Posts