پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ننھی پری “عالیانہ خان” کی پیدائش دو روز قبل ہوئی تھی۔
گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان نے دو روز قبل اس خوشی کا اعلان کیا تھا کہ ان کے گھر ایک ننھی پری ہے۔ جس کا انہوں نے عالیانہ خان رکھا ہے۔
معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر کو ایک دل سے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔ انہوں نے عورت کی تکلیف برداشت کرنے کی بھی تعریف کی ہے جس ایک نئی زندگی کو لانے کا سبب بنتی ہے۔ ایک کیپشن میں وہ لکھتے ہیں ، “ماشاء اللہ جب حقیقی طاقت اور درد برداشت کرنے کی صلاحیت کی بات آتی ہے تو عورتیں ہمیں ہرا دیتی ہیں۔ صبح کے وقت کمزوری ، سینے کی جلن ، نیند کی کمی ، کمر کا درد ، موڈ میں تبدیلی اور کیا نہیں ہوتا!”
یہ بھی پڑھیں
فلم “میڈ” کی جذباتی اسٹوری نے نیٹ فلیکس پر دھوم مچا دی
فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس