بھارت کے خلاف کھیلے جانیوالے ایشیا کپ 2022 میں آؤٹ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کے سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل بندھ گئے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثنا میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔
Hats off to @FakharZamanLive for waking off after a nick in a loud stadium when no one heard it. How many would do that specially in such a high profile game? #PakVsInd #AsiaCup2022
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) August 28, 2022
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے میچ میں آپ کس کھلاڑی سے یہ امید رکھ سکتے ہیں؟
ایک صارف نے تو فخر زمان کو صادق اور امین بھی قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
Supreme court should declare Fakhar Zaman “Sadiq aur Ameen” after today’s incident.#INDvsPAK pic.twitter.com/ug9woduhOQ
— A B B A S (@AbbasKhan175) August 28, 2022