کرکٹ کے شائقین کیلئے بری خبر، فخر زمان چیمپینز ٹرافی سے آؤٹ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fakhar Zaman
(فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کو اَن فٹ قرار دیا گیا ہے جو چیمپینز ٹرافی کے آئندہ میچز میں پاکستان کیلئے کھیل نہیں سکیں گے، ذرائع نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پاکستان کے پہلے ہی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور گھٹنے کی تکلیف کے سبب انہیں 2 بار میدان سے باہر جانا پڑا۔ علاج کے بعد دوبارہ میدان میں آئے اور اننگ کے آخر تک فیلڈنگ بھی کی، تاہم اب ان کی انجری تشویشناک ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ فخر زمان قومی ٹیم کیلئے اوپننگ نہیں کرسکیں گے، قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سامنے آنے والے فیصلے کے مطابق سعود شکیل اور بابر اعظم اوپن کریں گے۔ گزشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ نہیں کرسکے۔ فیلڈ سے باہر رہنے کے باعث ان کو 20 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

بعد ازاں فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے تاہم بیٹنگ کے دوران بھی ان کی جسمانی حالت درست نظر نہیں آئی اور فخر زمان تکلیف کا شکار دکھائی دئیے۔ گزشتہ روز ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو سینے کی جانب کھنچاؤ کی شکایت ہے، مزید فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس سامنے آنے پر کیا جائے گا۔

Related Posts