امجد علی خوا جہ سرا کا روپ دھار کر شہریوں کا مال اور عزتیں پامال کرنے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امجد علی خوا سرا کا روپ دھار کر شہریوں کا مال اور عزتیں پامال کرنے لگا
امجد علی خوا سرا کا روپ دھار کر شہریوں کا مال اور عزتیں پامال کرنے لگا

اسلام آباد:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ تخصیل تنگی کا رہائشی امجد علی عرصہ دراز سے خواجہ سرا بن کر نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے میں مصروف ہے۔امجد علی فحاشی پھیلانے کے ساتھ ساتھ سادہ لوح شہریوں اور منچلے نوجوانوں سے مال و دولت بٹور رہا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ تحصیل تنگی کا رہائشی نینا اصل میں خواجہ سرا نہیں بلکہ اس نے مبینہ طور پر خواجہ سرا کا روپ دھارا ہوا ہے اور معاشرے کے نوجوان طبقے کو تباہ کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امجد علی جو نینا خواجہ سرا کے نام سے مشہور ہے اور مختلف محفلوں کی جان سمجھا جاتا تھا اس کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی ہے، امجد علی عرف خواجہ سرا مکمل مرد ہے اس کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آئی جب خواجہ سرا کا ایک دوست اسے ملنے اس کے گھر گیا اور یہ راز افشاں ہوا۔

اس کے دوست کا کہنا ہے کہ مشکل سے اپنی عزت بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد علی عرف خواجہ سرا عرصے سے لوگوں اور نوجوانوں سے مال و دولت بٹور رہا ہے اور ان کی اخلاقیات کو تباہ کر رہا ہے۔

شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جعلی خواجہ سرا نینا، امجد علی کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سادہ لوح عوام کا لوٹا ہوا مال و دولت واپس کرایا جائے اور اس کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Related Posts