فیکٹ چیک، کارساز حادثے کی ملزمہ کی وکٹری کیساتھ تصویر جعلی ہے یا اصلی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکٹری کیساتھ تصویر

کراچی: کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کی وکٹری کیساتھ تصویر جعلی نکلی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں نتاشا عدالت کے باہر کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر میں کارساز میں باپ بیٹی کو اپنی گاڑی سے کچلنے والی نتاشا دانش عدالت کے باہر کھڑی رہ کر وکٹری کا نشان بنا رہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ شاید عدالت نے انہیں ریلیف دے دیا ہے، تاہم یہ تصویر جعلی ہے جسے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔

خبر پر کیپشن تحریر کیا گیا ہے کہ یہ “اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قانون ہے جو ملک کے قانونی نظام کی دھجیاں اڑاتا ہے” جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

عوام کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر مسلسل شیئر کی تاکہ ملزمہ نتاشا دانش کو کسی بھی قسم کا فائدہ ملنے سے روکنے کیلئے تحریک چلائی جاسکے، تاہم نتاشا دانش کے ملک چھوڑ جانے کی افواہ کی طرح یہ تصویر بھی جعلی ہے کیونکہ ملزمہ کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کراچی میں خواتین کی جیل میں ہے۔ پولیس نے 19 اگست کو نتاشا کو کارساز روڈ پر انتہائی افسوسناک حادثے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ خاتون نے کئی گاڑیوں سے ٹکرا کر 2 افراد کو جاں بحق جبکہ 5 کو زخمی کردیا تھا۔

Related Posts