روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث ٹک ٹاک نے بھی روس میں اپنی ویڈیو سروسز بند کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر حملے اور مغربی اقتصادی پابندیوں کے بعد روس کو سوشل میڈیا پر بھی تنہا کیے جارہا ہے، جس کا مقصد یہی ہے کہ روس یوکرین میں جاری حملے کو روک دے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی صارفین کو حکومت کے کریک ڈاؤن کے جواب میں نئی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا وار سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے میڈیا آؤٹ لیٹس پر کریک ڈاؤن میں تیزی کے بعد سروس معطل کی گئی ہے۔
مزید برآں ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جعلی خبروں پرمبنی ویڈیوز پر معطلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ روسی کریک ڈاؤن کے باعث نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنی سروسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن یہ اقدام روس کو روس کو تنہا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔