احساس کے نام سے جعلی پیغامات، جعلسازوں کیخلاف کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کاکہنا ہے کہ احساس کے نام سے جعلی میسجزپھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں احساس رجسٹریشن کےحوالے سے متعددجعلی آن لائن لنکس، موبائل ایپس، ایس ایم ایس پیغامات اورفون کالزسوشل میڈیا اورعوامی حلقوں میں زیرگردش ہیں۔

عوامی آگاہی کے لئے میرا یہ معلوماتی ویڈیو عوام تک زیادہ سےزیادہ پہنچائیں تاکہ وہ بدعنوان عناصر سے ہوشیار رہیں۔ہم بدعنوان عناصر کےساتھ سختی سےنمٹیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں احساس پروگرام کے نام سے ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے لوگوں کو رقوم منظور ہونے کے پیغامات دیئے جاتے ہیں اور رابطہ کرنے پر انہیں ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے پیسے بھجوانے کا کہا جاتا ہے۔

حکومت نے احساس پروگرام کے نام سے لوگوں سے فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ڈاکٹر ثانیہ نشترکاکہنا ہے کہ بدعنوان عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ احساس کے پیغامات صرف 8171 نمبر سے بھیجے جاتے ہیں اس کے علاوہ آنیوالے پیغامات حکومت کے جاری کردہ نمبروں پر بھیجے جائیں تاکہ ایسے جعلسازوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts