جعلی لائسنسز کا معاملہ، پی آئی اے نے 7 پائلٹس اور 1 ائیر ہوسٹس کو معطل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی لائسنسز کا معاملہ، پی آئی اے نے 7 پائلٹس اور 1 ائیر ہوسٹس کو معطل کردیا
جعلی لائسنسز کا معاملہ، پی آئی اے نے 7 پائلٹس اور 1 ائیر ہوسٹس کو معطل کردیا

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی طرف سے لائسنسز کی منسوخی کے بعد قومی ائیر لائن نے اپنے 7 پائلٹس اور 1 ائیر ہوسٹس کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے تصدیق کی کہ پائلٹس اور ائیر ہوسٹس کو معطلی کے خطوط جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ یہ خطوط ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے سرکاری منظوری کے بعد بھیجے گئے۔

قبل ازیں قومی ائیر لائن کے 48 پائلٹس کے لائسنسز نوٹس دئیے بغیر منسوخ کیے گئے تھے جنہیں جواب داخل کروانے کیلئے 14 روز کا وقت دیا گیا۔ وزیرِ ہوابازی بھی 262 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے چکے ہیں۔

بدعنوانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ ہوابازی نے کہا کہ مذکورہ پائلٹس نے 8 میں سے کوئی ایک بھی امتحان خود پاس نہیں کیا جن کی ضرورت لائسنسز کیلئے ہوتی ہے جبکہ 28 پائلٹس پر جعلی ڈگریوں کا شبہ تھا۔

یاد رہے کہ طیارہ حادثے کے بعد شروع ہونے والا پائلٹس کی دستاویزات اور لائسنسز کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے دوران سی اے اے (سول ایوی ایشن اتھارٹی) نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تک  معطل کیے گئے پائلٹس کی تعداد 90 سے زائد ہو گئی جبکہ  ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ تفتیشی بورڈ نے 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دئیے تھے۔

مزید پڑھیں: مشتبہ لائسنسز کی تصدیق جاری، سول ایوی ایشن نے 15 مزید پائلٹس کو معطل کردیا

Related Posts