جعلی صحافی خاتون نے پولیس سے بھتہ مانگنا شروع کردیا، مقدمہ درج، تلاش شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fake journalist started demanding extortion from the police

کراچی: شہر قائد میں جعلی صحافیوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا، جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ اعوان پولیس سے بھتہ مانگنا شروع ہوگئی، سرسید تھانے میں مقدمہ درج، تلاش شروع کردی گئی۔

مدعی مقدمہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق ثانیہ اعوان نے مجھے فون کرکے 10ہزار روپے بھتہ ایزی پیسہ کے ذریعے طلب کیا،بھتہ نہ دینے پرتصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں:متحدہ کا یوم تاسیس، بانی کے حق میں نعروں پر درجنوں کارکن گرفتار

شیخ تیمور کے مطابق خاتون نے کہا کہ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروادوں گی،ثانیہ اعوان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے،خاتون نے کہا کہ آپس میں مل کر تم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔رقم نہ دینے پر تم لوگوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرتی رہوں گی۔

ثانیہ شاہ رخ نامی خاتون کیخلاف سرسید تھانے میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹیلی گراف ایکٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کے بعد پولیس نے ثانیہ اعوان کے گھر چھاپہ مارا تاہم ثانیہ اپنے شوہر شاہ رخ کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگئی،پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts