گردوں کی پیوند کاری میں ملوث جعلی ڈاکٹرایف آئی اے کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گردوں کی پیوند کاری میں ملوث جعلی ڈاکٹرایف آئی اے کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار
گردوں کی پیوند کاری میں ملوث جعلی ڈاکٹرایف آئی اے کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد:ایف آئی اے کرائم سرکل نے گردو کے غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں انتہائی مطلوب جعلی ڈاکٹر کو لین دین کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جعلی ڈاکٹر نے ایک نوجوان کے گردے کی پیوند کاری کے عوض 26 لاکھ وصول کئے۔نوجوان آپریشن کے چند دن بعد ہی انتقال کر گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں،ریحانہ کنول نامی خاتون نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دی تھی کہ اس نے اپنے بیٹے حسن علی مرحوم کا گردہ ٹرانسپلانٹ کامران احمد عرف ڈاکٹر علی کے ذریعے ایجنٹ مظفر شہزاد سے 26 لاکھ روپے دیکر سٹی میڈیکل سینٹر سید پور روڈ پر ڈاکٹر علی اور ڈاکٹر منظور سے کروایا۔

نا مکمل اور نا کافی آپریشن کے باعث ان کا بیٹا صرف چند دن زندہ رہ سکا اور فوت ہو گیا،اس درخواست پر متعلقہ محکمہ ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ راولپنڈی کے چند اسپتالوں میں گردہ کی پیوند کاری اور خرید و فروخت کا دھندہ جاری ہے۔

جس پر ایف آئی اے نے دو ملازمین عثمان اور امجد کو بطور ڈونر جبکہ اشفاق اور صابر کو سب ایجنٹ بنا کر جعلی ڈاکٹر علی کے پاس بھیجا جو پیشہ کے لحاض سے ٹیکنیشن بتایا جاتا ہے، اس کے ساتھ گردے کی ڈیل ہوئی جس پر جعلی ڈاکٹر نے انھیں میڈیکل کے لئے کہا اور اسکی رپورٹ بھی اپنے موبائل پر واٹس اپ پر منگوا لی۔

جب جعلی ڈاکٹر اور اسکے گروہ کے دھندہ کے متعلق بات پکی ہو گئی تو ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے اس گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتاری کے لئے ڈاکٹر علی کوایف ٹین نجی اسپتال کی پارکنگ میں بلا کر اسے پچاس ہزار روپے گردہ کی پیوند کاری کے عوض دیئے۔

اس دوران اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کامران احمد عرف جعلی ڈاکٹر علی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts