راولپنڈی میں جعلی سند کا کاروبار عروج پر، اسلامیہ اسکول نمبر 1 کا عملہ جعلی سندیں بانٹنے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں جعلی سند کا کاروبار عروج پر، اسلامیہ اسکول نمبر 1 کا عملہ جعلی سندیں بانٹنے لگا
راولپنڈی میں جعلی سند کا کاروبار عروج پر، اسلامیہ اسکول نمبر 1 کا عملہ جعلی سندیں بانٹنے لگا

راولپنڈی میں جعلی سند کا کاروبار زور پکڑنے لگا۔ اسلامیہ اسکول نمبر 1 کا عملہ اور راجہ غلام فاروق عرف سائیں فاروق گینگ ملی بھگت سے جعلی سندیں تقسیم کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے سند نادرا آفس میں جمع کروائی جسے ویریفیکیشن کیلئے ایف آئی اے بھجوایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے سند جعلی قرار دیکر نادرا کو واپس بھیج دی ہے۔

متاثرہ طالبہ فریاد لے کر ایف آئی اے کے آفس پہنچ گئی اور اسلامیہ سکول نمبر 1 کے عملے اور راجہ فاروق گینگ کیخلاف درخواست دائرکرا دی ہے۔

راجہ غلام فاروق عرف سائیں فاروق کیخلاف اس پہلے بھی تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 633\20 درج ہے۔ جوکہ راحت نامی طالبعلم نے دائر کروایا تھا۔ مزید متاثرہ طلبا و طالبات کے نام سامنے آگئے.

متاثرہ طالبہ کے بعد طلبا و طالبات نے اپنی سندیں آن لائن چیک کروانا شروع کردیں، جن میں سے اکثر کا ریکارڈ غائب ہے۔ طالب علم علی حیدر ولد شیر علی نے وصول شدہ سند جعلی نکلنے پر میڈیا سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مہنگی بجلی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، غلام سرور خان

Related Posts