جعلی عامل نے علاج کے نام پر تشدد سے خاتون کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے پی نیوز

 سندھ کے شہر بدین میں ایک 30 سالہ خاتون کو جعلی عامل نے علاج کے نام پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں، میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شوہر نے خاتون وکیل کو بے دردی سے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی

پچھلے سال نومبر میں اوکاڑہ میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک جعلی عامل نے مبینہ طور پر روحانی رہنمائی حاصل کرنے والی ایک خاتون پر حملہ کیا تھا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق خاتون ازدواجی مسائل سے پریشان تھی اور اوکاڑہ کے علاقے 53/2 ایل میں مشتبہ شخص سے ملنے گئی جس کے بارے میں اس کے مسائل حل ہوں گے، مگر جعلی عامل نے خاتون پر حملہ کردیا۔

شکایت موصول ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف صدر پولیس اسٹیشن میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت الزامات درج کر لیے۔

Related Posts