معروف اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش
معروف اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیضان شیخ اور اہلیہ ماہم عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے فنکار جوڑے کو مبارکباد دی۔

کچھ روز قبل ہی فیضان شیخ اور ماہم عامر نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا

پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات

گزشتہ روز معروف اداکار نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ننھی بچی پیدا ہوئی ہے۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں فیضان شیخ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

انسٹاگرام پیغام میں اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ ہم ہسپتال 2 آئے تھے اور اب ماشاء اللہ 3 ہو گئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بیٹی سے نوازا۔

اس موقعے پر فیضان شیخ نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کو اور اہلیہ ماہم عامر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔

رواں ماہ کے دوران ہی اداکارہ ماہم عامر اور فیضان شیخ نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جلد ہی ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

قبل ازیں اداکارہ سارہ خان اور شریکِ حیات فلک شبیر کے ہاں بھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سننے کو ملی۔ مداحوں نے دونوں کو مبارکباد دی۔

معروف گلوکار فلک اور اہلیہ سارہ خان نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا۔ بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر نے دعاؤں کیلئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts