فیصل آباد کے ہنر مند کا کارنامہ، دیدہ زیب ٹرکوں کے ماڈل تیار کرلئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد کے ہنر مند کا کارنامہ، دیدہ زیب ٹرکوں کے ماڈل تیار کرلئے
فیصل آباد کے ہنر مند کا کارنامہ، دیدہ زیب ٹرکوں کے ماڈل تیار کرلئے

اسلام آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ہنر مند مدثر جٹ کو بچپن سے شوق تھا کہ وہ ٹرک خریدے ٹرکوں کے ساتھ کھیلے اور ٹرک کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرے، مدثر جٹ نے ہوش سنبھالا تو اس نے نوکری کے ساتھ اپنا شوق پورا کرنے کی ٹھان لی اور ٹرکوں کے ماڈل تیار کرنا شروع کر دیے۔

مدثر جٹ نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے پہلی تنخواہ ملی تو میں سیدھا اس دکان پر پہنچا جہاں پر ٹرک بنانے کا تمام سامان ملتا تھا یہ وہ ورکشاپ اور گودام تھے جہاں پر بڑے تیار کیے جاتے تھے میں نے ٹرک تیار کرنے کا سامان خریدلیا۔

آخرکار 15 دن کی سرتوڑ کوشش و محنت کے بعد میں نے ایک ٹرک کا ماڈل تیار کر لیا،مدثر جٹ کا کہنا تھا کہ آجکل بڑا ٹرک تیار کر رہا ہوں جس پر پچاس کلو وزن لادا جاسکتا ہے یہ ٹرک اصلی ٹرک کی طرح چلتا ہے اس میں ہر فنکشن اصلی ٹرک جیسے ہوتے ہے،اس میں دو بڑی بیٹریاں نصب ہیں جو کہ دو ہارس پاور کا کام کرتی ہیں۔

اس کی باڈی اور انجن بہت مضبوط ہوتا ہے اس کو بچے بیٹھ کر چلا سکتے ہیں اور یہ ٹرک ریموٹ کنٹرول سے بھی چلتا ہے، اس میں میوزک سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کی ڈیکوریشن کے لیے خصوصی سامان لگایا جاتا ہے۔

مدثر جٹ کا کہنا تھا کہ پورے ٹرک پر لائٹس لگائی جاتی ہیں تاکہ ٹرک خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آئے،پاکستانی ٹرک ساری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں اب میری خواہش ہے کہ میں بیرون ملک جاکر وہاں پر ٹرک تیار کرکے پاکستان کا نام روشن کرو ں۔

Related Posts