فیصل آباد:تھانہ ملت ٹاؤن کےعلاقےمیں خواتین کوچوری کے الزام میں مبینہ طورپر تشدداوربرہنہ کرکےویڈیوبنانے کےواقعےنےنیاموڑ لےلیا۔
پولیس کےمطابق خواتین نےاپنےبیان میں کہاہےکہ وہ شہرمیں بھیک مانگتی ہیں اوردکان میں پانی پینےکیلئے گئیں تھیں،جس پر دکان میں موجود شخص نے انہیں پانی پینے سے منع کیا اورا ن پر چوری کاالزام عائد کردیا،جس پر انہوں نے دکان سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن باہر سےدروازہ بند کردیاگیا۔
خواتین کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس سارےمعاملےمیں ہجوم کے ڈر سے خود کوبرہنہ کیا اور دکان میں موجود اپنی دیگرساتھیوں کو باہرنکالنے کی کوشش کرتی رہیں۔
خواتین نےاپنےبیان میں کپڑےخود پھاٹنےکااعتراف کرتےہوئےکہاکہ برہنہ ہونےکےبعدوہاں موجودایک شخص نے ہی ان پر کپڑا ڈالاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:فریال محمود کی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی پھر تنقید
یادرہے کہ اس سے قبل خواتین کی جانب سے الزام لگایاگیاتھا کہ دکانداراوردیگرافرادکی جانب سے انہیں برہنہ کرکےبدترین تشددکانشانہ بنایاگیاااورانکی قابل اعتراض ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل کی گئیں۔