کراچی :وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ عید کے تینوں ایام طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سانحہ میں شہید ہونیوالے میجر شہریار فضل اور لیفٹیننٹ شہیر کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہید افسران کے والدین کے حوصلے اور جذبات قابل تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو مادر وطن کے تحفظ کے لئے فوج میں بھیجا ہے اور وہ اپنے دوسرے بچوں کو بھی مادر وطن کے تحفظ کیلئے قربان کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ عید کے تینوں دن وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خصوصی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ، شواہد جمع کئے