سائفر پر بیان، میں جانتا تھا کہ وقت آنے پر اعظم خان اپنا دفاع کریں گے۔ فیصل واؤڈا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی
الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سائفر پر ویڈیو بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ میں جانتا تھا کہ وقت آنے پر اعظم خان اپنا دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واؤڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اقتدار کیلئے جو کیا، سب کے سامنے آچکا ہے اور وہ پھنس گئے ہیں۔ جب سائفر پر بات ہوئی تو اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے۔میں جانتا تھا کہ وہ اپنا دفاع ضرور کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا، اعظم خان 

بیان میں سابق وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا نے کہا کہ عمران خان نے بیانیہ بنایا کہ امریکا نے اور پھر سابق آرمی چیف نے نکالا، پہلے خود جنرل باجوہ کو توسیع دی اور پھر ان کے خلاف بیانیہ بنایا۔ ذاتی مفاد کیلئے بات کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ہم نے لانگ مارچ سے کیا حاصل کرنا تھا۔ مجھے عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاست میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے جو کیا، اب قانونی معاملات میں پھنسے رہیں گے۔ ان کے قریبی لوگ چاہتے ہیں وہ جیل چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان، اعظم خان، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی موجودگی نظر آئے گی، میٹنگ میں ایک دو اور لوگ بھی ہوسکتا ہے کہ ہوں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ وزیر اعظم یا دیگر وزراء سیکریٹ ایکٹ کے تحت بات نہیں کرسکتے۔