فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل، پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس پر ردِ عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل واؤڈا
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وزیرِ آبی امور اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ ان کو 2 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی جس پر فیصل واؤڈا کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری اسد عمر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پارٹی پالیسی کے خلاف تھی۔ گزشتہ شب پریس کانفرنس کے دوران فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف کے قتل میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں، مزید لاشیں گرینگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

حکومت مخالف احتجاج کے متعلق فیصل واؤڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں خون اور لاشیں نظر آرہی ہیں۔ تحریکِ انصاف نے پارٹی رکنیت معطل کردی۔ شوکاز پروضاحت سے قبل فیصل واؤڈا پارٹی دفتر اور میڈیا میں پارٹی مؤقف نہیں دے سکیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتی، نہ یہ پارٹی کا مؤقف ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔

دوسری جانب فیصل واؤڈا کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری نیت اللہ جانتا ہے، پارٹی کو نہیں، عمران خان کو جواب دوں گا۔ شوکاز کے بعد فیصل واؤڈا کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میرے مخالف جو چاہتے ہیں، کرلیں۔

ٹوئٹر پیغام میں فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ میں نے ارشد شریف کیلئے جو بیان دیا، اس پر قائم ہوں، پارٹی کو سچا مشورہ دیا۔ پہلے بھی کہہ چکا، آج بھی کہہ رہا ہوں۔ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں، اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟

Related Posts