رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے کر نجی ٹی وی کے پروگرام میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faisal-vavda army boot
faisal-vavda army boot

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ ہاتھ میں لے کرنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے کر آئے ، گفتگو کے دوران فیصل واوڈانے اپنے پاس موجود جوتا اٹھا کر ٹیبل پر رکھا اور ساتھ ہی کہا کہ ‘بوٹ کی چمک بتا رہی ہےکہ اسے زبان سے چمکایا گیا ہے۔

ان کی اس حرکت لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئےجس فیصل واوڈا نے تبصرہ کیا ’یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں، یہ چور لٹیرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی، ممبران کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا مطلب ہو تو لیٹ جاتے ہیں، یہ لوگ ہمیشہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئے آج میں نے ان کو بے نقاب کیا اس لیے پروگرام سے چلے گئے، پروگرام میں بوٹ لانے پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے کہا کہ یہ پاکستان کے نظام کی توہین ہے۔

فیصل واوڈا کی جانب سے فوجی بوٹ پروگرام میں لانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا نام اور #بوٹ کوعزت دو پر مبنی ہیش ٹیگز کے ساتھ ٹویٹس کی جارہی ہے۔

Related Posts