پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز آج تک کسی شخص پر نہیں کھل سکا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی زندگی کا راز آج تک کسی شخص پر فاش نہیں ہوا تاہم مختلف رشتوں کے مابین توازن برقرار رکھنا اہم ہوتا ہے۔
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ اگر میری زندگی کی مثال لی جائے تو گھر کی ذمہ داریاں ہوں یا مالیاتی معاملات، میری اہلیہ ثناء فیصل ان سب کا خیال رکھتی ہیں تاہم ہمارے درمیان لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں کی صورت میں ہم باہمی اختلافات آپس میں افہام و تفہیم سے حل کرلیتے ہیں جبکہ معروف اداکار کی اہلیہ ثناء فیصل کا کہنا ہے کہ میں گھر پر کھانا خود نہیں بناتی۔
کم و بیش 20 برس سے شوبز انڈسٹری میں سرگرم فیصل قریشی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو ہر سطح پر محظوظ کرنے کیلئے حیوان، میری ذات ذرۂ بے نشاں اور قیدِ تنہائی سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔
فیصل قریشی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میری توجہ اس پر ہوتی ہے کہ جب فیصل کو ضرورت ہو تو کھانا تیار ملے۔ فیصل قریشی مجھے جوتے لانے کو نہیں کہتے۔ اپنے کپڑے بھی خود استری کر لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صنفِ آہن سے کبریٰ خان اور سجل علی کی پہلی تصویر جاری