اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، پابندیاں سخت، فیصل مسجد بھی بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Mosque

اسلام آباد: دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کی سب سے بڑی فیصل مسجد بند کردی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا وقاص انور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیصل مسجد کو عام لوگوں کے لئے بند کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز محدود پیمانے پرجاری رہے گی۔

واضح رہے کہ فیصل مسجد میں ایک وقت میں ڈھائی لاکھ نمازی نمازاداکر سکتے ہیں جبکہ مسجد کے ایک ہال میں ایک لاکھ افراد رہ سکتے ہیں۔ یہ جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی اور دنیا کی چوتھی بڑی مسجد ہے۔

اسلام آباد میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی نئی پابندیوں اور جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسزمیں اضافہ، تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کافیصلہ، اعلان کل متوقع

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور نماز پڑھنے کے علاوہ عام لوگوں کے لئے مسجد بند کردی۔ اسلام آباد میں مسجد کی بندش اور لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق مسجد میں ایک اعلان کیا گیا۔

انہوں نے ڈی سی آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے شالیمار سب ڈویژن کا معائنہ کیا جہاں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام دکانیں بند کردی گئی ہیں اورجو لوگ ایس او پیز کی پیروی نہیں کررہے تھے انہیں موقع پر ہی جرمانہ کیا گیا۔

Related Posts