کراچی:کراچی کے سمندرمیں امدادی کارروائی کے دوران فیصل ایدھی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ویو کے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی۔
خدمات میں مصروف کشتی میں فیصل ایدھی سمیت 6 افراد سوارتھے۔ فیصل ایدھی پانی میں ڈوبے ایک شخص کی تلاش کررہے تھے۔قریب موجود ماہی گیروں کی کشتی میں موجود افراد نے ریسکیو کیا جس کے بعد فیصل ایدھی اور دیگرافراد کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کی حالت ابھی خطرے سے باہر ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سیلابی صورتحال، کراچی میں شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری