فہد مصطفیٰ کورونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزرز بھیجنے پر وسیم بادامی کے شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فہد مصطفیٰ کورونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزرز بھیجنے پر وسیم بادامی کے شکر گزار
فہد مصطفیٰ کورونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزرز بھیجنے پر وسیم بادامی کے شکر گزار

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد مصطفیٰ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزرز بھیجنے پر اینکر پرسن اور تجزیہ کار وسیم بادامی کے شکر گزار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فہد مصطفیٰ کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر  ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزرز کا ایک کارٹن کھولتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے میں وسیم بادامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنے سارے سینیٹائزرز بھیجے ہیں جو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہمارے کام آئیں گے۔ میری تمام پروڈکشنز ، اداکار اور تکنیکی عملہ یہ سینیٹائزرز استعمال کرے گا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے اداکاروں اور تکنیکی عملے سمیت ہر پاکستانی شہری کا بار بار اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا بے حد ضروری ہے۔ ایک بار پھر وسیم بادامی کا شکر گزار ہوں۔ 

 

https://www.instagram.com/p/CBRC_YIDAoH/

Related Posts