میرے کامیاب شو کی وجہ عامر لیاقت حسین تھے۔فہد مصطفیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے کامیاب شو کی وجہ عامر لیاقت حسین تھے۔فہد مصطفیٰ
میرے کامیاب شو کی وجہ عامر لیاقت حسین تھے۔فہد مصطفیٰ

کراچی: معروف ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ میرے کامیاب شو کی وجہ عامر لیاقت حسین تھے اور یہ کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے اپنے ایک ویڈیو بیان میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہم عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں اور میرا شو کا جو کیرئیر رہا، مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم نہیں کہ وہ شاید شروع ہی خاص طور پر عامر لیاقت کی وجہ سے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کن شوبز ستاروں نے عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار نہیں کیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

معروف ٹی وی میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ایک ایسا فارمولا تھے جسے ہر کوئی نقل کرنا چاہتا تھا۔ ہم نے تو ٹی وی میزبانی شروع ہی عامر لیاقت حسین کو دیکھ کر کی اور یہ کریڈٹ ان سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ 

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں نے آخری اوقات میں عامر لیاقت حسین کو بہت مشکلات میں دیکھا۔ میں نے اپنے دل میں ان کیلئے دعائیں بھی کیں کہ اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ 

اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمیں ایسا بھی دن دیکھنا تھا۔ بس اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور سب ان کیلئے دعائیں کریں۔ 

Related Posts