کراچی: معروف اداکار اور ماہر کاسمٹالوجی فہد مرزا نے کہا ہے کہ رشتوں کیلئے رنگ گورا کرنے کی خواہش مند لڑکیاں کاسمیٹک سرجری کرواتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فہد مرزا اپنی اہلیہ اداکارہ ثروت گیلانی کے ہمراہ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں شریک ہوئے اور اپنی ذاتی زندگی، شریکِ حیات اور کاسمٹالوجی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور کاسمٹالوجسٹ لوئر مڈل کلاس طبقے سے جو لوگ ہمارے پاس آتے ہیں، انہیں رنگ گورا کرنے سے دلچسپی ہوتی ہے۔
پاکستان بھی نیٹ فلکس پر راج کرسکتا ہے۔مہوش حیات
نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز
شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فہد مرزا نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر شادی کی عمر میں ہمارے پاس آنے والی لڑکیوں کے رشتے مسترد کردئیے جاتے ہیں کیونکہ ان کا رنگ گورا نہیں ہوتا۔ وہ رنگ گورا کرانے کیلئے ہمارے پاس آتی ہیں۔ ساس مطالبہ کرتی ہے کہ اسے گوری بہو چاہئے جس کا ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے۔
گفتگو کے دوران اداکار فہد مرزا نے کہا کہ امیر طبقے سے جو لوگ ہمارے پاس سرجری کرانے آتے ہیں وہ اپنی عمر سے کم لگنے کیلئے سرجری کرواتے ہیں۔ چہرے پر اگر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہورہے ہیں تو وہ سرجری سے چھپ جاتے ہیں۔ خواتین ناک، ہونٹ اور گالوں پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔