کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فافن کا آر اوز کے فیصلے شائع کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فافن
کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فافن کا آر اوز کے فیصلے شائع کرنے کا مطالبہ

بڑی تعداد میں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے بعد فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن سے آر اوز کے فیصلے شائع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کرنا ہوگا تاکہ تفصیلی فیصلوں کو دیکھ کر کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھایا جاسکے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ4NzUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDg3NSAtINmF2YjZhNin2YbYpyDZgdi22YQg2KfZhNix2K3Zhdin2YYg2YbbkiA4INmB2LHZiNix24wg2qnZiCDYp9mE24zaqdi02YYg2YbbgSDbgdmI2YbbkiDaqduMINm+24zYtNqv2YjYptuMINqp2LHYr9uMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjEyMDQ5OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMi8wNS9GYXpsLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZhdmI2YTYp9mG2Kcg2YHYttmEINin2YTYsdit2YXYp9mGINmG25IgOCDZgdix2YjYsduMINqp2Ygg2KfZhNuM2qnYtNmGINmG24Eg24HZiNmG25Ig2qnbjCDZvtuM2LTar9mI2KbbjCDaqdix2K/bjCIsInN1bW1hcnkiOiLYrNuSINuM2Ygg2KLYptuMICjZgSkg2LPYsdio2LHYp9uBINmF2YjZhNin2YbYpyDZgdi22YQg2KfZhNix2K3Zhdin2YYg2YbbkiA4INmB2LHZiNix24wg2qnZiCDYqNq+24wg2KfZhNuM2qnYtNmGINmG24Eg24HZiNmG25Ig2qnbjCDZvtuM2LTar9mI2KbbjCDaqdix2KrbkiDbgdmI2KbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINmF24zauiDYs9mF2Kzavtiq2Kcg24HZiNq6INin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2YbbgduM2rog24HZiNiz2qnbjNq6INqv25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضوابط کے خلاف کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے پر اپنے اختیارات کو بروئے کار لانا ہوگا۔ کمیشن خلاف ضابطہ اقدام پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرے۔

فافن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر اوز کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کو جاری کرنے کے پابند قرار دئیے گئے ہیں۔ الیکشن 2024 کیلئے کاغذات مسترد کرنے کی شرح 12اعشاریہ 4فیصد رہی۔

گزشتہ الیکشن 2018 کیلئے 10اعشاریہ 4فیصد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔ الیکشن 2013 کیلئے کاغذات مسترد ہونے کی شرح 14اعشاریہ 6فیصد تھی۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 90فیصد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

Related Posts