پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء کی موجودگی پرفیکٹریاں سیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

factories sealed for violations in Punjab

راولپنڈی :لاہور میں ذخیرہ اندوزوں ،منافع خوروں سمیت جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شامت آگئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 8 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں جوس فیکٹری پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ،شیخوپورہ روڈ پر جوس بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

آٹھ ہزار لیٹر مشروبات ،سات سو لیٹر فلیورڈ ملک ،680 لیٹر ٹی وائٹنر ،جوسز اوردیگرزائدالمیعاد اشیا ء برآمد کر لی گئی ہیں ۔مضر صحت کیمیکلز کی موجودگی پر مینوفیکچرنگ یونٹ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل درآمد انتہائی لازمی ہے۔

اسٹور کی گئی اشیاء پر تاریخ میعاداور ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا ،اشیاء خوردونوش کی تیاری میں زائد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کسی بھی جگہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ کو بند کر دیا جائے گا۔

Related Posts