سمندر پار پاکستانیوں کو شعبۂ صحت کی ترقی کیلئے سہولیات دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر پار ڈاکٹرز کو پاکستانی شعبۂ صحت کی ترقی کیلئے سہولیات دینے کا فیصلہ
سمندر پار ڈاکٹرز کو پاکستانی شعبۂ صحت کی ترقی کیلئے سہولیات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر کے طور پر بیرونِ ملک کام کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں شعبۂ صحت کی ترقی کیلئے سہولیات دی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں نے 4000 پاکستانی ڈاکٹرز سے یارانِ وطن کے ذریعے بات کی جو سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کو وطن سے جوڑنے کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں۔ حکومت سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز سے مکمل تعاون کرے گی تاکہ وہ ہمارے ملک میں شعبۂ صحت کو فروغ دینے کے لیے کام کرسکیں جبکہ ڈاکٹرز کی طرف سے حمایت کے تاثرات قابلِ تعریف رہے۔

معاونِ  خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے یارانِ وطن اور ایپس یو کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے ہمارا رابطہ سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز سے ممکن ہوسکا جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں جبکہ ہماری گفتگو مفید رہی۔ 

Related Posts