فیس بک اسمارٹ واچ اگلے برس فروخت کے لیے پیش کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک اسمارٹ واچ اگلے برس فروخت کے لیے پیش کی جائے گی
فیس بک اسمارٹ واچ اگلے برس فروخت کے لیے پیش کی جائے گی

سان فرانسسكو: فیس بک کی اسمارٹ گھڑی اگلے سال مارکیٹ میں فروخت کی پیش کردی جائے گی۔ اس بات کا انکشاف ٹیکنالوجی کی ماہرین نے کیا ہے تاہم ویب سائٹ کی جانب سے اس بات کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔

فیس بک نے اپنے ہارڈویئر کے کئی اعلانات کیے ہیں جن میں وڈیو کال کا دستی آلہ، آے آر(آگمینٹڈ ریئلٹی) عینک اور ورچول ریئلٹی کے لیے آکیولس ہیڈ ڈسپلے شامل ہیں لیکن ایک پوسٹ سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ فیس بک اسمارٹ واچ پر کام کر رہا ہے، جس کا ثبوت آگے آرہا ہے۔

مشہور ویب سائٹ دی ورج کے مطابق فیس بک اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے۔ ان کی بدولت صارف تصاویر اور ویڈیو بنا سکیں گے۔ پھر ان تصاویر اور ویڈیو کو فوری طور پر انسٹا گرام اور فیس بک پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔ دی ورج نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کچھ یوں لکھا ہے :

’ اگلی جانب لگا 1080 پکسل کیمرا ویڈیو کالنگ کے لیے مختص ہوگا، واچ کو خانے سے الگ کیا جاسکتا ہے اور یہاں پشت والا کیمرا سامنے کی ویڈیو یا تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوگا، گھڑی کا فریم دھاتی ہے جس پر واچ فٹ ہوسکتی ہے اور الگ ہوسکتی ہے لیکن اس واچ کو بیک پیک یا گاڑی کے ڈیش بورڈ پر سامنے کی جانب بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے فیس بک کئی کمپنیوں سے معاہدہ بھی کررہا ہے‘۔

فیس بک ان سمارٹ گھڑیاں پر کام کر رہا ہے جو جلد ہی 2022 میں لانچ ہوں گی جیسا کہ حال ہی میں “دی انفارمیشن میگزین” نے اپنی خبر میں شائع کیا ہے۔ سمارٹ واچ کے بنیادی اہداف میں اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ ہر چیز گھڑی کے ذریعے کی جائے اور لوگ اپنے اسمارٹ فون کو ضرورت کے وقت استعمال کریں۔

فیس بک کی سمارٹ واچ میں ایسی خصوصیات ہوں گی جو صارفین کو فیس بک اور اس کے ذریعہ تیار کردہ بہت سے مختلف ایپس کو گھڑی کی ایپ کے ذریعہ اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کری گی۔ اس میں پیلوٹن سمیت صحت اور تندرستی سے متعلق اطلاقات بھی شامل ہوں گے۔

فیس بک اپنی سمارٹ گھڑی کو سیلولر کنکشن کے ساتھ بلٹ ان کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ گھڑیاں سیلولر کنکشن کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گی ، اور عام اسمارٹ گھڑیاں جیسے اسمارٹ فون کے ساتھ ان کی جوڑی نہیں بن سکے گی۔

غیرملکی جریدے کی خبر کے مطابق اسمارٹ واچ کا ابتدائی ورژن اگلے سال لانچ ہونے والا ہے جس کے ساتھ ہی گوگل کے اینڈروئیڈ کا اوپن سورس ورژن بھی 2023 میں شروع کیا جائے گا۔

اس طرح یہ اسمارٹ واچ وقت بتانے سے بھی کہیں آگے کی سہولیات پیش کرے گی۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ فیس بک اسمارٹ واچ کا سادہ اور غیر اے آر ورژن اگلے سال پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد آے آر فیچر شامل ہوں گے کیونکہ اس کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے اور شاید قیمت 400 ڈالر ہوگی۔

Related Posts