نیویارک: سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے ایک حد مقرر کردی ہے جس کے تحت اب فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنسی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی یعنی دونوں کمپنیوں نے اس کے لیے 18 سال کی حد مقرر کی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت فیس بک جنسی سرگرمی کی عکاسی کرنے والے اشتہارات اور تصاویر کو بچوں سے چھپائے گا۔فیس بک نے ٹیلی گراف کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے جنسی مواد دیکھنے کی روک تھام کا آغاز 2020 کے اوائل میں شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور سرچ انجن گوگل نے اپنا ”ڈوڈل“ اُردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کے نام کردیا