فیس بک نے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک نے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ کردیا
فیس بک نے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ کردیا

سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے صارفین کی سہولت کی خاطر متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک میں مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز کے حوالے سے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کی جانب سے فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے۔اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال میں لایا گیا ہے۔

ایک اور فیچر میموریز سے ریلز تیار کرنے کا ہے جبکہ صارفین ٹرینڈنگ ٹیمپلیٹس کو بھی ریلز ویڈیوز کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

صارفین کی سہولت کے لئے انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:زوم کا ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری، صدر گریگ ٹومب کو بھی عہدے سے برطرف کردیا

میٹا ذرائع کے مطابق ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال میں دگنی ہوچکی ہے۔

Related Posts