فیس بک انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی اور متعدد اکاؤنٹس اب تک بند کردئیے گئے ہیں جبکہ سیاسی پیغامات کے حوالے سے ایک نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ اگلے برس کے امریکی صدارتی الیکشن مہم میں بڑھتے ہوئے دھاندلی کے خدشات کے پیش نظر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زمین پر موجود دُنیا کے 3 تیز ترین جاندار اور ان کی رفتار کا موازنہ
فیس بک کے مطابق بند ہونے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق روس سے ہے جن میں سے درجنوں پہلے ہی بند کیے جا چکے ہیں جبکہ انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ جس نیٹ ورک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کا تعلق روسی انٹرنیٹ ایجنسی کے ساتھ تھا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اور بڑی تعداد میں روسی اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جو الیکشن مہم کے دوران متحرک رہتے ہیں، جنہیں بتدریج بند کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پہلی بار 2 خواتین خلانوردوں نے خلائی مشن مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار زمین سے خلا کی جانب سے جانے والے مشن کے دونوں یا تمام ارکان خواتین پر مشتمل تھے، اس سے قبل خلا میں بھیجے گئے ہر مشن میں کوئی نہ کوئی مرد شامل رہا ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اگرچہ خلا میں پہلی بار 1963 میں خاتون نے خلا کا سفر کیا تھا اور روس کی ویلنتینا تریشیکووا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پہلی بار تاریخ رقم کرتے ہوئے خلا کا سفر کیااور خلا میں سفر کرنے والی پہلی امریکی خاتون کا اعزاز بھی سیلی رائڈ کو حاصل ہے، جنہوں نے 1983 میں خلا کی جانب سفر کیا۔
مزید پڑھیں: خواتین خلانوردوں نے پہلی بار خلائی مشن مکمل کرکے تاریخ رقم کردی