انٹرنیٹ صارفین میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال بڑھ گیا، کروڑوں کالز کا نیا ریکارڈ قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیٹ صارفین میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال بڑھ گیا، کروڑوں کالز کا نیا ریکارڈ قائم
انٹرنیٹ صارفین میں فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال بڑھ گیا، کروڑوں کالز کا نیا ریکارڈ قائم

دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے مابین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے رجحان میں بے حد اضافہ ہوا جس کے دوران کروڑوں آڈیو اور ویڈیو کالز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور لوگ اپنے عزیزوں سے رابطوں اور دوستوں سے تعلقات برقرار رکھنے کیلئے کروڑوں کی تعداد میں فیس بک کالز اور میسنجر پر پیغامات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کالز کا بھی سہارا لے رہے ہیں۔

اس دوران واٹس ایپ اور فیس بک کی کالز کا نیا ریکارڈ 1 ارب 40 کروڑ کے قریب قائم ہوا ہے ، دونوں پلیٹ فارمز پر عوام الناس نے تحریری، تصویری اور ویڈیو پیغامات کے ساتھ ساتھ کالز کے ذریعے رابطے قائم رکھے، تاہم اس سے واٹس ایپ اور فیس بک کے سرورز پر بھاری بوجھ ریکارڈ کیا گیا۔

اب تک انٹرنیٹ کے کروڑوں صارفین نے فیس بک کو اپنے موبائل اور کمپیوٹر میں انسٹال کیا ہے۔ دنیا بھر کی مجموعی آبادی تقریباً ساڑھے 7 ارب نفوس بنتی ہے جبکہ فیس بک کو 16 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس سے اس سوشل میڈیا ایپ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کو 85 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس کی وجہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں محصور عوام کے دوست احباب اور عزیز واقارب سے رابطوں کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے کام کے ضمن میں بھی فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال میں اضافہ ہے۔

دونوں کمپنیوں (فیس بک اور واٹس ایپ) کے مشترکہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2020ء میں جنوری کے مقابلے میں رواں ماہ جنوری 2021ء کی آمد پر 50 فیصد زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئی ہیں جو ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔ فیس بک اور انسٹا گرام پر 5 کروڑ 50 لاکھ براہِ راست نشریات زیادہ تر نئے سال کی تقریبات پر مبنی رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پوسٹ پر برہنہ پریڈ کی ویڈیو نشر کرنے پر 5ملزمان گرفتار

Related Posts