لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور موٹر وے پر خاتون زیادتی، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا
لاہور موٹر وے پر خاتون زیادتی، عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گجرپورہ میں خاتون پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، عینی شاہد نے آنکھوں دیکھی روداد بیان کردی۔

عینی شاہد خالد مسعود کے مطابق میں گزر رہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ مار ا اور دوسری طرف لے جانے کی کوشش کی۔

خالد مسعود نے بتایا کہ میں نے 2 بجے 47 پر موٹروے پولیس کو کال کی اور بتایا کہ خاتون پر ایک مرد تشدد کررہا ہے۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، میں پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔

عینی شاہد کے مطابق واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔اس لئے ملزم کو پہچان نہیں سکتا۔

خالد مسعود نے مزید بتایا کہ میری گاڑی کی اسپیڈ زیادہ تھی، ملزمان کو پہچان نہیں سکتا، لیکن واقعے پر افسردہ ہوں کوئی کسی خاتون کے ساتھ کیسے ایسا رویہ اختیار کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کر کے ملزمان کے گاؤں کا سراغ لگا لیاہے۔مسلح افراد نے ڈنڈوں سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر شیشہ توڑ کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts