لندن میں پی ٹی آئی کے انتہا پسندوں کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی کوشش کے بعد ایک اور پاکستانی اعلیٰ شخصیت کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کی رپورٹس کے مطابق لندن میں ٹرین پر سفر کے دوران ایک نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی اور سیاسی انتہا پسند نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بد تمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔
نجی چینل آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعے کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن کے ذریعے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم شخص نے پہلے ان پر جملے کسے، بد تمیزی کی اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب بھی کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔