کراچی میں شدید گرمی، سول ہسپتال میں 8مریض انتقال کر گئے، وجوہات کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شدید گرمی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں شدید گرمی کے نتیجے میں سول ہسپتال میں 8 مریض انتقال کر گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہ 40 سے 45 مریضوں میں سے انتقال کر جانے والے مریض پانی کی شدید کمی کا شکار تھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والے افراد مختلف امراض میں مبتلا تھے جن میں ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور مرگی شامل ہیں جبکہ جن افراد کا انتقال ہوا، ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی تھی۔

رپورٹ میں ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 7مزید نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، گزشتہ 2 روز میں کراچی میں گرمی کے باعث ہلاک ہونے والے نشے کے عادی افراد کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

شہرِ قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا جسے ہوا میں نمی کے باعث 50ڈگری سے زائد محسوس کیا جارہا ہے، گلستانِ جوہر میں درجہ حرارت 43اعشاریہ 7ڈگری ہے جہاں ریگستان جیسی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید 2 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ماہرینِ صحت نے شہریوں کو دھوپ میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے، پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ہلکے پھلکے رنگ کے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts