کراچی میں شدید گرمی، گرد آلود ہوائیں اور بارشیں، اکتوبر کیسے گزرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

کراچی میں جمعے کو بھی شدید گرمی پڑی اور اس کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں اور مضافات میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

شہر میں موسم کی صورتحال جمعے کو جمعرات جیسی ہی رہی، صبح سے گرمی کا پارہ چڑھا رہا جو دوپہر تک 37 ڈگری سے 39 ڈگری تک گیا۔

بعدازاں جمعرات کی طرح شہر کے شمال اور شمال مشرقی حصے پربادل بنے اور مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں۔

اورنگی ٹاؤن، شاہراہ فیصل،کارساز، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کے بعد شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب اور ڈالمیا روڈ پر برساتی پانی جمع ہوگیا۔

ڈرگ روڈ کے قریب دو مسافر بسیں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹکرا گئیں جس سے چار افراد زخمی ہوئے، حادثے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ سندھ کا تیسرا گرم مہینہ ہے، اس دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہتا ہے، لیکن اس بار آندھی اور بارش کا ہونا معمول سے ہٹ کر ہے۔

Related Posts